نئی دہلی: 14/ مئی (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) سنندا کی پراسرار موت کے معاملہ میں دہلی پولیس نے ان کے شوہر، سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر ششی تھرور کو بیوی کو ہراساں کرنے اور خودکشی کے لیے اکسانے کا ملزم بنایا ہے۔ پولیس نے آج میٹروپولیٹن مجسٹریٹ دھرمیندر سنگھ کے سامنے چارج شیٹ دائرکیاہے۔اس میں تعزیرات ہند کی دفعہ 498 اے (شوہر یا اس کے رشتہ داروں کی طرف سے عورت کو پریشان کرنا)اور306کے(خودکشی کے لیے اکسانا) کے تحت الزام شامل ہیں۔ اس چارج شیٹ میں ششی تھرور کا نام ملزم کے طور پر شامل کیاگیاہے۔سنند اچار سال پہلے، 17 جنوری 2014 کو دہلی کے ایک عالیشان ہوٹل میں مردہ ملی تھیں۔